09:27 , 19 اپریل 2026
Watch Live

سابق امریکی سفارتکار نے لائیو شو میں بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق امریکی سفارتکار نے لائیو شو میں بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے مبینہ کردار پر بھارتی میڈیا کے ردعمل کے بعد سوشل میڈیا اور بین الاقوامی مباحثوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کے سوالات کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں غیر سنجیدہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس معاملے کو بھارت پاکستان تنازع بنانے کی کوشش غلط اور افسوسناک ہے۔

جیفری گنٹر نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انسانی زندگیوں، روزگار اور عالمی معیشت سے جڑا ہوا ہے، اسے سیاسی تماشے میں تبدیل کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنجیدہ سفارتی معاملات کو بھی غیر ضروری تنازع میں بدلا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایک اور مباحثے میں چینی ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر وکٹر گاؤ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے ماحول بنانے میں اسلام آباد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان بیانات کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION